۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دینی درسگاہ کی طالبات کے ہاتھوں ایک معلمہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو مذہبی منافرت کی تعلیم اور ناقص تربیت کا فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دینی درسگاہ کی طالبات کے ہاتھوں ایک معلمہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو مذہبی منافرت کی تعلیم اور ناقص تربیت کا فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ،شک اور خواب و خیال کی بنیاد پر کسی کے جرم کے تعین کی اجازت نہیں دیتا۔ حیرت ہے کہ 13 سالہ لڑکی کے خواب کی بنیاد پر بے گناہ معلمہ کو قتل کردیا گیا۔ معاشرے میں ایسے رجحان کی بنیاد مذہبی منافرت ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

مزید کہا کہ واقعہ اسلامی اقدار سے دوری کا نتیجہ ہے۔ قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے واقعات کا رونما ہونا شرمناک اور ریاستی اداروں کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے ۔ یہ واقعہ لڑکیوں نے خواب کی بنیاد پر اپنی ہی ہم مسلک معلمہ کو قتل کیا ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کسی دوسرے مسلک سے تعلق رکھنے والے کے بارے میں طالبات کا جرم کتنا بھیانک ہو تا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کئی واقعات سے پہلے بھی ہو چکے ہیں مگر من حیث القوم سبق نہیں سیکھا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .